counter easy hit

عطاائیوں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، ناصرجمال ہوتیانہ

Ataayyun they

Ataayyun they

وہاڑی(نمائندہ یس اُردو )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن نآفیسر ناصرجمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ اتائیوں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی محکمہ صحت اتائیت کے خاتمہ کے لیے بھر پور کارروائی عمل میں لائے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید خالد، سنیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف خالد،ڈرگ انسپکٹرز،فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے افضل ناصر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ میڈیکل سٹورز، ہومیوسٹورز سمیت اتائیوں کے کلینکس پر نشہ آور ادویات کے استعمال اور فروخت کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے نشہ آور ادویات کی خرید و فروخت کا ریکارڈ نہ رکھنے والے میڈیکل سٹورز مالکان کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے اسی طرح میڈیکل سٹورز پر پریکٹس کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اجلاس میں ڈرگ انسپکٹروں کی طرف سے سر بمہر کئے گئے تین اتائی کلینکس چلانے والوں کی مسلسل غیر حاضری پر ان کے کیس عدالت کو بھجوانے کی منظوری دی گئی ڈرگ سیلز لائسنس کے بغیر ادویات فروخت کرنے کے 9کیسز میں 2کو وارننگ دی گئی 6کی سماعت آئندہ اجلاس تک ملتوی کردی گئی غیر قانونی طور پر کلینکس چلانے کے 30کیسز میں 12کوآئندہ کام چھوڑدینے کی بنیاد پر وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا 6کے دوبارہ معائنہ کا حکم دیا گیا جبکہ7کیسز آئندہ اجلاس میں سماعت ملتوی کی گئی 2کے کیس عدالت کو بھجوانے کی منظوری دی گئی ڈی سی او نے اتائیت کے خلاف ڈرگ انسپکٹروں کی کارروائی کو سراہا