counter easy hit

اس وقت مختلف سرکاری محکموں میں کتنے ہزار آسامیاں خالی ہیں؟ جواب پاکستانیوں کے تمام اندازوں سے زیادہ، جان کر بے روزگار نوجوان خوش ہوجائیں گے

اسلام آباد؛ پاکستان میں بے روزگاری کا رونا رویا جاتا ہے اور درست بھی ہے کہ لاکھوں نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے نوکری کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں، اوردوسری طرف ملک کے سرکاری محکموں میں کتنے ہزار آسامیاں خالی پڑی ہیں؟ یہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی محکموں میں خالی آسامیوں کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ اس وقت صرف وفاقی سرکاری محکموں میں گریڈ 1سے گریڈ 22تک کی 78ہزار 623آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ 2015ء میں یہ تعداد 65ہزار 856تھی اوراب بھی ان خالی آسامیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق وفاقی محکموں میں منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 6لاکھ 90ہزار ہے جن میں سے 5لاکھ 70ہزار سے زائد آسامیوں پر ملازم موجود ہیں جبکہ لگ بھگ 78ہزار 623خالی پڑی ہیں۔ ورکنگ ملازمین میں سب سے زیادہ لوگ گریڈ 1سے گریڈ 4کے ہیں جو کل ورکنگ ملازمین کا 28.36فیصد ہیں۔ خالی آسامیوں میں گریڈ 5کی آسامیاں سب سے زیادہ ہیں۔ اس وقت گریڈ 1کی 12ہزار 636، گریڈ 16کی 9ہزار 35، گریڈ 17کی 5ہزار، گریڈ 18کی 3ہزار، گریڈ 20کی 356، گریڈ 21کی 140اور گریڈ 22کی 18آسامیاں خالی پڑی ہیں۔