counter easy hit

عالمی دفاعی اخراجات 2015 میں ایک اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئے

At a point more

At a point more

سویڈش تھنک ٹینک سٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹوٹ نے عالمی دفاعی اخراجات کے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی۔ 2015 میں عالمی دفاعی اخراجات ایک اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ امریکہ 596 ارب ڈالر اخراجات کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔
سٹاک ہوم: (یس اُردو) سویڈش تھنک ٹینک سٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹوٹ نے عالمی دفاعی اخراجات کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق 2015 میں عالمی دفاعی اخراجات ایک اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ امریکہ 596 ارب ڈالر اخراجات کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ چین کے دفاعی اخراجات 2015 ارب ڈالر سالانہ ہیں جو امریکی اخراجات کی ایک تہائی بنتی ہے۔ سعودی عرب نے روس اور بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا جو 87 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پندرہ ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے جبکہ یو اے ای اور اسرائیل بالترتیب چودہویں اور پندرہویں نمبر پر موجود ہے۔