counter easy hit

آستانہ عالیہ تہامہ شریف میں ماہانہ ختم گیارہویں شریف کا اہتمام کیاگیا

Astana Alia was

Astana Alia was

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)آستانہ عالیہ تہامہ شریف میں ماہانہ ختم گیارہویں شریف کا اہتمام کیاگیا،محفل کی صدارت صاحبزادہ پیر سید جمشیدحسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ انوارصوفیہ چشتیہ تہامہ شریف نے کی،تلاوت کلام پاک کے بعدممتازثناء خوان مصطفی محمدندیم صابری نے سرورکونین کے حضورہدیہ نعت پیش کیا،ممتازعالم دین علامہ صفدررضاقادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،نوجوانوں کو تحفظ ناموس رسالت کیلئے آگاہی دینی انتہائی ضروری ہے ،نقابت کے فرائض عثمان عزیزقادری نے انجام دیے،محفل گیارہویں شریف میں علاقہ بھرسے عوام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ،اختتام محفل پرلنگرتقسیم کیاگیا۔