counter easy hit

پاکستان کے دوستوں کی پہلی ایسوسی ایشن کا پیرس میں قیام عمل میں لایا گیا

Association of Friends of Pakistan launched in Paris

Association of Friends of Pakistan launched in Paris

سفارت خانہ پاکستان میں سب سے پہلی پاکستان کی حمائتی فرانسیسی دوستی ایسوسی ایشن کا آغار کل پیرس میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں کیا گیا۔

اس تقریب میں سابق فرانسیسی سفراء برائے پاکستان، فرانسیسی کمپنیوں کے نمائندگان جو پاکستان کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں، سکالر، محققین، صحافیوں، فرانسیسی وزارت خارجہ امور اعلی افیسران اور فرانسیسی پارلیمان کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب معین الحق سفیر پاکستان نے کہا کہ اس ایسوسی ایشن میں فرانس کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں جو پاکستان اور فرانس میں پہلے سے موجود اقصادی، ثقافتی اور تعلیمی روابط کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں انتہائی موثر ذریعہ ثابت ہوگا۔

اس تقریب سے سابق فرانسیسی سفیر برائے پاکستان جناب پیریری لفغانس، جناب تھیری ففلیملن صدر فرانس پاکستان بزنس کونسل، محترمہ آوروری ڈیڈر پاکستان میں فرانس کے آثار قدیمہ کی سربراہ، ڈاکٹر برونو فیگادری فرانسیسی بائیوکیمسٹ جو پاکستانی یونیورسٹی کے ساتھ کام کررہے ہیں، جناب اولیور لاپیدوس فرانسیسی مشہور ڈیزائنر جنہوں نے پاکستان میں فیشن ڈیزائنر کے ادارے کی تکمیل میں مدد کی، اور سونیا باربری ڈپٹی ڈائریکٹر (جنوبی ایشیا) فرانسیسی وزارت خارجہ امور نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔

مقررین نے سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اس قدم کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

پاکستان نے فرانسیسی دوستوں کی اس ایسوسی ایشن کو فرانسیسی قانون کے مطابق باقائدہ رجسٹرڈ کروایا جائیگا اور اس ایسوسی ایشن کیلئے ایک علیحدہ دفتر کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا تاکہ اس کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو منظم اور فعال طریقے سے آگے بڑھایا جاسکے۔ یہ ایسوسی ایشن مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کرے گی تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے درمیان تعاون کو مزید بڑھایا جائے۔

اس موقع پر خصوصی طور پر تیار کی گئی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں گذشتہ ستر سال پر معیت دوطرفہ تعلقات کا احاطہ کیا گیا تھا۔

آخر میں مہمانوں کی تواضح پاکستان اور فرانس کے روائیتی اور مقبول کھانوں سے کی گئی۔