counter easy hit

اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ، قوم کی نظر پارلیمنٹ پر لگ گئیں

Assembly turbulent

Assembly turbulent

وزیر اعظم دو ماہ بعد اسمبلی میں آ کر پاناما پیپرز کی تحقیقات پر جواب دیں گے ، کسی نے ایوان میں شور کیا تو باہر نکال دوں گا :سپیکر کی دھمکی
اسلام آباد (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف پاناما لیکس پر کیا جواب دیتے ہیں ، پوری قوم کی نظریں پارلیمنٹ کے اجلاس پر لگی ہیں ۔ بس کچھ ہی دیر بعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ہونے کو ہے ۔ آج قومی اسمبلی میں کچا چٹھا کھلے گا ، حساب کتاب ہوگا ، وزیر اعظم نواز شریف پاناما پیپرز میں بچوں کے نام آنے پر اپنا مؤقف ، اپوزیشن کے سات سوالات کا جواب اور پالیسی بیان دیں گے ، وزیر اعظم نواز شریف تقریباً دو ماہ بعد قومی اسمبلی میں آئیں گے ۔ اپنے خطاب میں پاناما پیپرز کی تحقیقات پر پالیسی بیان بھی دیں گے ۔ سپیکر نے خبردار کیا ہے کہ اگر وزیر اعظم کے خطاب کے دوران غیر مہذب رویہ اپنایا گیا تو شرارت کرنے والوں کو ایوان سے نکال دیا جائے گا ۔ حکومتی وزراء بھی وزیر اعظم کے بھر پوراور مکمل دفاع کے لئے کمر بستہ ہیں ۔ پرویز رشید کہتے ہیں وزیر اعظم نے کبھی کسی کاروبار کے لئے رقم باہر نہیں بھیجی ، خواجہ سعد رفیق تو نام لئے بغیر عمران خان کو انوکھا لاڈلا کہہ رہے ہیں حکومت اپوزیشن کی مشاورت سے کرپشن پر سخت فیصلوں کا ارادہ رکھتی ہے ۔ ذرائع کہتے ہیں پہلے نئے متفقہ ٹی او آرز طے کر کے پھر بدعنوان سیاستدانوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر احتساب کمیشن بنایا جائے گا