counter easy hit

سندھ اسمبلی: اراکین کا ایم کیو ایم کے را سے تعلقات کی تحقیقات کا مطالبہ

Assembly: Members

Assembly: Members

سندھ اسمبلی اراکین نے ایم کیو ایم کے را سے تعلقات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اراکان سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کے بیانات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے۔
کراچی: (یس اُردو) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کے قائد کو را کا ایجنٹ قرار دیا ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی مصطفیٰ کمال کے بیان کو سنجیدہ لے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی ارکان کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات کی تحقییقات ہونی چاہیں۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے بھی ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے الزامات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون اور مسلم لیگ فنکشنل کے ارکان نے کا کہنا ہے ملک دشمن سرگرمیوں میں جو بھی ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔ سندھ اسمبلی ارکان کا کہنا ہے کہ را سے رابطوں کے الزامات درست ثابت ہونے پر آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔