counter easy hit

رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان کی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

Assembly lilies Naaman

Assembly lilies Naaman

مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی 31 جنوری کو دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث ہسپتال میں داخل تھیں ، اراکین کی جانب سے شاندار استقبال
لاہور (یس اُردو) مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے صحتیابی کے بعد پہلی بار پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ، اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔ کنول نعمان کو 31 جنوری کو دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج رہیں ۔ اجلاس میں آمد کے موقع پر اراکین اسمبلی نے ان کا شاندار انداز میں استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہنے کے علاوہ ان کی لمبی عمر اور صحتیابی کیلئے دعا بھی کی