counter easy hit

پیرس (فرانس) میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال انتہائی ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں،آصفہ ہاشمی

, Assefa Hashmi

, Assefa Hashmi

پیرس(یس اُردو)پیرس (فرانس) میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال انتہائی ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں ، ان کی تعیناتی کے دوران کمیونٹی سمیت ہر پاکستانی کے مسائل خوش اسلوبی سے سر انجام پا رہے ہیں،، ان خیالات کا اظہار پریس کلب وومن ونگ فرانس کی صدر آصفہ ہاشمی نے ایک ملاقات میں میڈیا کے نمائندوں سے کیا ، انہوں نے کہا کہ غالب اقبال جیسے سفیر پاکستان دیار غیر میں بسنے والوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ، جو ہر قسم کے درپیش مسائل کو پوری جانفشانی اور ایمانداری سے کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی سمیت تمام افرد کےساتھ  عزت و احترام کے ساتھ پیش آنا ان کا شیوہ ہے اور ہر کام کو ترجیجی بنیادوں پر کرتے ہیں