counter easy hit

خواتین سے متعلق ریمارکس پر آصفہ بھٹو کا خورشید شاہ سے معافی کا مطالبہ

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواتین سے متعلق ریمارکس پر آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی ہی جماعت کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

Assefa Bhutto's on demanding from Khursheed Shah an apology on remarks about Women

Assefa Bhutto’s on demanding from Khursheed Shah an apology on remarks about Women

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواتین اراکین کی جانب سے شور شرابے پر اسپیکرایازصادق نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یا تو شور نہ کریں  اور اگر باتیں ہی کرنی ہیں تو باہر چلی جائیں جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ اسپیکر صاحب  خواتین کو بولنے سے منع نہ کیا کریں ورنہ یہ بیمار ہو جائیں گی، خواتین کو بولنے سے منع کرنا ہمارے لیے عذاب بن جائے گا۔ خورشید شاہ کے بیان پر پورے ایوان میں قہقہے لگ گئے۔ خورشید شاہ کے بیان پر آصفہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بہت بار سیاست میں  خواتین سے متعلق ایسے تضحیک آمیز بیانات دیئے گئے جو پارلیمنٹ بھی پہنچ چکے ہیں۔ ایسے بیانات کسی بھی طور پر برداشت نہیں کئے جا سکتے اور امید ہے کہ خورشید شاہ اپنے بیان پر معافی مانگیں گے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ہمارے معاشرے کی عکاس ہے اور اگر پارلیمنٹ میں خواتین سے متعلق ایسے تضحیک آمیز ریمارکس دیئے جائیں گے تو اس کا نشانہ ہم بھی ہوں گے۔ آصفہ بھٹو کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں خواتین سے متعلق بات از راہ مذاق کہی تھی اور آصف کو میری بات کا پتہ بھی نہیں ہو گا، یہ سب میڈیا کا کمال ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website