counter easy hit

آصفہ بھٹو کی عبدالستار ایدھی سے ملاقات، نیک خواہشات کا اظہار

Assefa Bhutto

Assefa Bhutto

آصفہ بھٹو نے کراچی میں عبدالستار ایدھی کی عیادت کی ۔ ایدھی ہوم میں رہنے والے بے سہارا بچوں کے ساتھ افطار کیا اور رمضان المبارک کی خوشیاں بانٹیں۔
کراچی: (یس اُردو) آصفہ بھٹو زرداری نے میٹھا در ایدھی ہوم میں سماجی رہنما عبدالستار ایدھی سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے عبدالستار ایدھی کو لاوارث لاشوں کے لیے قبرستان کی زمین کی جلد الاٹمنٹ کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس کے بعد آصفہ بھٹو نے کلفٹن میں واقع کبری ایدھی سنٹر کا رخ کیا۔ جہاں ان کی آمد سے قبل انتظامیہ حرکت میں آ گئی ۔ ایدھی سنٹر کے سامنے گلی میں جھاڑو لگا کر صفائی کر دی اور عرصہ دراز سے جمع سیوریج کے پانی پر آنا فانا چونا بھی ڈال دیا گیا ۔ آصفہ بھٹو نے ایدھی ہوم پہنچ کر بے سہارا اور یتیم بچوں کے ساتھ رمضان المبارک کی خوشیاں بانٹیں اور روزہ بھی افطار کیا۔