counter easy hit

سستے کپڑے پہننے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ

قاہرہ: مصری خاتون نے سستے کپڑے پہننے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔

Asking for a divorce on her husband wearing cheap clothesمصر کے خبر رساں ادارے کے مطابق مصری خاتون کریمہ نے شادی کے چند ہی دن بعد اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا شوہر نہ صرف سستے کپڑے پہنتا ہے بلکہ اس کا طرز زندگی بھی نامناسب ہے۔ خاتون کے مطابق گھروالے ان کے شوہر سے شادی کے لیے تیار نہیں تھے کیونکہ دونوں کی مالی حیثیت میں زمین آسمان کا فرق تھا تاہم ان کے شوہر رفات نے شادی سے پہلے طرز زندگی بدلنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جس پر خاتون کے اہل خانہ شادی کے لیے راضی ہوگئے تھے۔

خاتون نےبتایا کہ شادی کے فوراً بعد رفات نے اپنی زندگی پرانے طریقے سے گزارنا شروع کردی۔ رفات روایتی اور انتہائی سستے کپڑے پہنتا ہے اور اس کا حلیہ کسی صورت قابل قبول نہیں جب کہ میرے والد بھی اس کے حلیہ کا مذاق اڑاتے ہیں۔ کریمہ نے مصری میڈیا کو بتایا کہ جب اس نے شوہر سے حلیہ ٹھیک کرنے کا کہنا تو اس نے صاف انکار کردیا بلکہ  دوسری شادی کی دھمکی بھی دی جس پر میں نے طلاق کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد خاتون کو شدید تنقید کا نشانا بنایا جارہا ہے جس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو پورا حق ہے وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارے۔