counter easy hit

ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ سے جواب طلب

سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

Ask the answere from Ministry of Interior on the request of to withdraw the name of Dr Asim from ECL

Ask the answere from Ministry of Interior on the request of to withdraw the name of Dr Asim from ECL

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر وزارت داخلہ کا موقف جاننا چاہتے ہیں اور دیکھنا ہے کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے پر قانون کا اطلاق یکساں ہوتا ہے یا نہیں۔ عدالت نے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔خیال رہے کہ رواں برس 29 مارچ کو سندھ ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات میں 25، 25 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد انہوں نے 19 جون کو سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website