counter easy hit

آصف زرداری کی اچانک ٹنڈوالہ یار آمد۔۔۔ راتوں رات لوگوں قسمت جاگ اُٹھی، وہ چیز تعمیر کر دی گئی جس کی کسی کو توقع نہ تھی

ٹنڈو الہ یار (ویب ڈیسک) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ شاہ پور رضوی آمد کے موقع پر راتوں رات نیا روڈ تعمیر کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے متوقع دورہ کے موقع پر شاہ پور رضوی کی قسمت جاگ اٹھی گاؤں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کی گئی، نیا کارپٹ روڈ تعمیر کر لیا گیا۔ گوٹھ کے باہر نئے گیٹ کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، ایم پی اے سید ضیاء عباس شاہ کی رہاش گاہ کےعقب میں پنڈال اورہاؤس کے سامنے ہیلی پیڈ تیار کر دیا گیا ہے۔ آصف زرداری شاہ پور میں معزیزین سیاسی سماجی رہنماوں اور منتخب نمائندوں سے ملاقات کے ساتھ میڈیا سےبات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ ایم پی اےسید ضیا عباس شاہ رضوی کی دعوت پرسابق صدر ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ شاہ پور رضوی آئیں گے۔ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف جب بھی کارروائی ہوتی ہے وہ اور مضبوط ہوجاتی ہے، جیل تو ہمارا دوسرا گھر ہے، ہماری گرفتاری سے کیا ہوگا۔ ٹنڈو الہ یار میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں انڈر 16 کہتا ہوں انہیں کھیلنا آتا ہی نہیں، پکڑ دھکڑ چھوڑ دیں تو کوئی کام ہو، سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ حکومت پکڑ دھکڑ اور بزنس مین کو مارنا چھوڑ دے تو دھندا بھی چلے، پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ ادارے کمزور ہوں، ورنہ ایک اور جارحانہ فورس ہے جسے غلط فہمی ہے کہ ہمیں کوئی خوف ہے۔