counter easy hit

آصف زرداری کا بلاول ہاؤس کے باہر لگے بیریئرز ہٹانے کا حکم

Asif Zardari

Asif Zardari

کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے بلاول ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے اطراف سے بیرئیرز ہٹانے کا حکم دے دیا۔

سابق صدر آصف زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں کراچی میں امن وامان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو بلاول ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر سے سکیورٹی بیریئرز ہٹانے کا حکم دیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باوجود بلاول ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر بیریئرز ہٹائے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں امن وامان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سےبلاول ہاؤس کےباہر بیریئر کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جب کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے بھی سابق صدر کی رہائشی گاہ کےباہر سے بیریئر نہ ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کی جانب سے سکیورٹی کےنام پر لگائے گئے بیریئرز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے تحت شہر کےمختلف علاقوں سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں۔