counter easy hit

آصف زرداری اور فریال تالپور کی تاحیات نااہلی یقینی بنا دینے والی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آصف زرداری اور فریال تالپور دونوں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ۔ جعلی اکاونٹس کیس میں نیا موڑ آ گیا ۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں سابق صدرآصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورکے ظاہر نہ کئے گئے اثاثوں سے متعلق اہم انکشافات ہو گئے ۔
جے آئی ٹی رپورٹس کے مطابق دونوں نے بیرون ملک مبینہ جائیدادیں چھپائیں ، فریال تالپور نے اندرون سندھ پانچ جائیدادیں ظاہر نہیں کیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں پیش کی گئی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے 2018الیکشن کے انتخابی گوشواروں میں اپنے مکمل اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ آصف زرداری نے انتخابی گوشواروں میں پاکستان سے باہر صرف ایک پراپرٹی ظاہر کی ہے۔ فارم نمبر13کے مطابق ان کا دبئی میں 9کروڑ97 لاکھ روپے مالیت کا ایک پلاٹ ہے۔ مگر جے آئی ٹی کا دعویٰ ہے کہ آصف زرداری کی امریکا میں بھی ایک جائیداد ہے جس کی ٹرسٹ ڈیڈ کی کاپیاں جے آئی ٹی کے پاس موجود ہیں۔نیویارک ڈیپارٹمنٹ آف فائنانس کی دستاویز کے مطابق آصف زرداری نے میں ریزیڈنشل CONDO خریدا جس کی مالیت 5لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔دستاویزات کے مطابق یہ پراپرٹی آصف زرداری نے جون2007 میں خریدی۔جے آئی ٹی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ فریال تالپور نے عام انتخابات2018کے میں اپنی اندرون سندھ جائیدادوں کاذکر نہیں کیا۔ جے آئی ٹی کا دعویٰ ہے کہ فریال تالپور کی اندرون سندھ پانچ جائیدادیں ایسی ہیں جو انہوں نے ظاہر نہیں کیں۔رپورٹ کے مطابق فریال تالپور نے شہید بینظیرآباد میں477ایکڑزمین خریدی جس کی مالیت اکہتر کروڑ ساٹھ لاکھ روپے تھی۔ دوسری جائیداد لاڑکانہ میں غلام قادر نامی شخص سے خریدی۔ریال تالپور نے شہدادکوٹ میں 7ایکڑزمین بھی ظاہر نہیں کی۔۔ جب کہ وہ شہدادکوٹ ہی میں 3ایکٹر زمین کی مالک ہیں۔رپورٹ کے مطابق فریال تالپور کو 14ایکٹر زمین ان کی بیٹی کو تحفے کی صورت میں دی گئی۔جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر25میں فریال تالپور کی اندرون سندھ’’ زرعی امپائر’’ کا بھی ذکرہے۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی جو دعوے اور ثبوت پیش کر رہی ہے اس کا عدالت میں ثابت ہونا ابھی باقی ہے۔اگریہ شواہدعدالت میں ثابت ہوجاتے ہیں تو زرداری صاحب اثاثے چھپانے کے الزام میں نا اہل ہو سکتے ہیں۔