counter easy hit

آصف علی زرداری اپنے سیاسی اصولوں پر سمجھوتہ اور کسی قسم کا بیرونی دباو قبول نہیں کرتے: چوہدری کامران یوسف

Kamran Yousaf Ghuman

Kamran Yousaf Ghuman

پیرس (پی پی پی فرانس) ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی یورپ کے کوارڈی نیٹر چوہدری کامران یوسف گھمن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہیدوں والی جماعت کی قیادت کودرایا نہیں جا سکتا ۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو یقینا بہت سوچ بچار کے بعد مرد حر کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔

آصف علی زرداری اپنے سیاسی اصولوں پر سمجھوتہ اور کسی قسم اور پیرونی دباو قبول نہیں کرتے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت دوست قوتوں کا ساتھ اور جمہوری نظام کو سہارا دیا۔ پرویز مشرف کی ایوان صدر سے رخصتی اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور اس کے تسلسل کا کریڈٹ بلاشبہ پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کو جاتا ہے۔