counter easy hit

اچھا تو یہ بات تھی۔۔۔!!! اپوزیشن نے ’ آرمی ایکٹ ‘ پر پی ٹی آئی کی حمایت کیوں کی؟ کیا اپوزیشن کو حکومت میں حصہ دیا جارہا ہے؟ اہم ترین خبر

لاہور(نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ میرا مشورہ ہے پی ٹی آئی اور اپوزیشن ملکرقومی حکومت بنالیں، آج ایوان میں ایسے لگا کہ اپوزیشن ہے ہی نہیں، اس لیے تینوں جماعتوں کو ملکر قومی حکومت بنالینی چاہیے، لیکن مائنس نوازشریف، شہبازشریف، آصف زرداری اور عمران خان ہونا پڑے گا۔ انہوں نے

حیران کن خبر : وہ غذا کسے کھانے سے مردوں میں نسوانی صفات پیدا ہو جاتی ہیں؟ ایک تحقیق نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

asif ali zardari, imran khan, and, sharief, brothers, will, be, minus, from, national, scenario, and, a, new, national tional, government, will, be, formed, نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اتنے اہم اجلاس چل رہے ہیں جبکہ شہبازشریف ملک سے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں بڑی لے دے ہوئی ہے، خواجہ آصف کو بڑا رگڑا لگایا گیا، ایک ایم این اے قیصر شیخ نے کہا کہ کم ازکم قاضی فائز عیسیٰ کا ریفرنس ہی حمایت سے مشروط کردیتے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہم کیا منہ دکھائیں؟ دھرنے کے معاملے پر بھی آپ بکری ہوگئے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ آپ سب کوکوئی مسئلہ ہے تو آپ خود ان سے پوچھ لیں۔عارف نظامی نے کہا کہ اسی طرح بلاول بھٹو نے پہلے اعتراض کیا اور کچھ ترامیم بھی دیں، لیکن بعد میں بکری ہوگئے، وہاں پرویزخٹک نے کان میں کہا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے کہ یہ سب ہونے دیں۔اس کامطلب یہ ہے کہ گاجریں ان دونوں نے کھائی ہوئی ہیں۔عارف نظامی نے کہا کہ نوازشریف وہ شخص کو جو کہتا رہا کہ ووٹ کو عزت دو، مجھے کیوں نکالا، فوج کو گالیاں دیتا رہا، نوازشریف اور اس کی صاحبزادی دونوں تنقید کرتے رہے ، اب کہتے ہیں کہ غیرمشروط حمایت کرو،میرا مشورہ یہ ہے کہ جس انداز سے شیر شیرِقالین بن گیا،جب اختلاف ہی نہیں ہے، تویہ اپوزیشن کا رولا ہی ختم کریں، بلکہ تینوں ملکر قومی حکومت بنا لیں۔پھرمائنس نوازشریف، شہبازشریف، آصف زرداری اور عمران خان ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کی منظوری کے بعد اپوزیشن ویسے ہی ختم ہوگئی ہے، اب کیسز بھی ختم ہوجائیں ، عمران خان کہتے تھے کہ مک مکا، مک مکا، اب مک مکا ہوگیا ہے، اور تمام کیسز پر مٹی ڈال دی گئی ہے، نیب والا معاملہ بھی آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو انڈراسٹینڈنگ ہوئی ہے اس کے تحت اپوزیشن رہنماؤں کو ریلیف یہ ملے گا کہ کیس ختم نہیں ہوں گے، احتساب کا بھرم رہے گا، ضمانتیں سب کی ہوجائیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website