counter easy hit

آصف زرداری نے وفاقی بجٹ کو غریب کش اور کسان دشمن قرار دیدیا

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی : سابق صدر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں صرف امیروں کو مراعات دی گئیں۔ غریبوں کو فقط دعاؤں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کو بھی کچھ نہیں دیا گیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کرنے میں ناکام رہی۔ معاشی ہدف بھی حاصل نہ کیا جا سکا بجٹ اکاؤنٹنٹ کا تیار کیا ہوا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت اے پی سی میں کیے جانے والے فیصلوں سے بھی بجٹ میں پیچھے ہٹ گئی ہے۔