counter easy hit

’’اگر مجھے کچھ ہوگیا تو 2 گھنٹوں میں مجھے اسپتال بھی نہیں بچا سکیں گے۔۔۔ ‘‘ آصف زرداری نے اپنی صحت کے حوالے سے افسوسناک انکشاف کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )احتساب عدالت میں ہسپتال کو سب جیل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ میری شوگر کم ہو جاتی ہے اور مجھے کچھ ہو گیا تو یہ ڈیڑھ دو گھنٹے میں مجھے ہسپتال بھی نہیں پہنچا سکیں گے ۔تفصیلات کے مطابقعدالت میں آصف زرداری کی ہسپتال کو سب جیل قراردینے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران آصف زرداری نے کہا کہ میری شوگر کم ہو جاتی ہے اور مجھے کچھ ہو گیا تو یہ ڈیڑھ دو گھنٹے میں مجھے ہسپتال بھی نہیں پہنچا سکیں گے ، میرے ڈاکٹر نے کہاہے کہ مجھے ہسپتال منتقل کیا جائے ۔ وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ پچھلی دفعہ ہسپتال منتقل کیا گیا تو عدالت نے رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ہمیں وہ رپورٹ آج تک فراہم نہیں کی گئی ہے ۔ عدالت نے میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی ۔دوسری جانب احتساب عدالت میں آج جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت بھی ہوئی جس دوران جج محمد بشیر نے تفتیشی افسر پر تاخیر سے آنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کے دوران بلاول بھٹو ، آصفہ بھٹو ، بختاور بھٹو احتساب عدالت میں موجود تھے جبکہ ان کے علاوہ رحمان ملک ، فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر پارٹی کے سینئر رہنما بھی کمرہ عدالت میں تھے ۔آصف زرداری اور فریال تالپور سے پارٹی رہنماﺅں نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق گفتگو بھی کی ۔ دوسری جانب ایک جیالے کو آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا ہے، انتخابی مہم کے سلسلے میں آنے والی آصف بھٹو کو دیکھتے ہی جیالہ آگے بڑا اور انکے ساتھ تصویر بنانے لگا، جیسے ہی اس نے سیلفی لی تو وہاں پر موجود گارڈ نے اس نوجوان کو گھسیٹ کر پیچھے کر دیا۔

ASIF ALI ZARDARI, EXPLAINED, THE, FACT, THAT, HE, WOULD, NOT, REACH, HOSPITAL, IF, LIED, ON, NAB, ARRANGEMENTS, OR, LOGISTICS, FOR, HOSPITAL

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website