counter easy hit

آصف زرداری کی داتا دربار اور بی بی پاک دامن کے مزارات پر حاضری

ASIF, ALI, ZARDARI, ATTENDED, THE, CEREMONY, AT, DATA, DARBAR, AND, BIBI PAK DAMAN, LAHORE

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش اور مزار بی بی پاک دامن پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔سابق صدر پہلےحضرت داتاگنج بخش کےمزارپرگئے،جہاں انہوں نےپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی لاہور کےصدر حاجی عزیز الرحمان چن ،علامہ یوسف اعوان اور فیصل میر بھی موجود تھے۔بعد میں آصف زرداری تنگ گلیوں میں پیدل چلتے ہوئے مزاربی بی پاک دامن پہنچے،جہاں انہوں نے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔سابق صدرکی داتا دربار اورمزار بی بی پاکدامن پر دستار بندی بھی کی گئی ،سابق صدربعد میں واپس بلاول ہاوس روانہ ہوگئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website