counter easy hit

ایشیا کپ : بھارت نے سری لنکا کو5وکٹ سے ہرادیا

Asia Cup: India

Asia Cup: India

میرپور،ڈھاکا……ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت نے سری لنکا کو5وکٹ سے ہرادیا،بھارت کی فتح میں ویرات کوہلی کے56رنز کی ناقابل شکست اننگ تھی۔
سری لنکا کی جانب سے دئے جانے والے 139رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی دو وکٹیں جلد گر گئیں شیکھر دھون ایک اور روہت شرما15رنز بنا سکے اس موقع پر ویرات کوہلی نے پہلے رائنا کے ساتھ اور بعد میںیووراج سنگھ کے ساتھ عمدہ شراکت کی اور ٹیم کو سری لنکا کے خلاف فتح دلوادی۔سریش رائنا25اور یووراج سنگھ نے35رنز کی اننگ کھیلی،بھارت نے4گیندیں قبل ہی5وکٹوں کے نقصان پر 139رنزکاہدف حاصل کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے کالو سیکارا نے2 وکٹیں حاصل کیں۔56رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلنے پرویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ایشیا کپ میں بھارت اب تک ناقابل شکست رہتے ہو ئے فائنل تک رسائی حاصل کر چکا ہے جبکہ کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والے میچ نتیجہ ایشیا کپ کے دوسرے فائنلسٹ کا فیصلہ کرےگا۔