counter easy hit

تنگی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید، 2 اہلکار زخمی

چار سدہ: تنگی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ چارسدہ میں تنگی کے علاقے گنڈھیری میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محبت خان شہید جب کہ 2 اہلکار توصیف اور مصور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ڈی پی او عرفان اللہ چارسدہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔