counter easy hit

ڈاکٹر مسفر حسن، جائنٹ سیکرٹری محمد اسلم، ڈاکٹر ذولفقار علی، ریاض رضا اور دیگر کا اظہار افسوس

Izhar e Taziyat

Izhar e Taziyat

لندن : جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن سینئر نائب صدر مرزا منصف دار ایڈوکیٹ چہف آرگنائزر میاں نجیب انصاری سیکرٹری جنرل اشرف مغل، جائنٹ سیکرٹری محمد اسلم، ڈاکٹر ذولفقار علی، ریاض رضا، ابراہیم حسن نے ایک مشترکہ بیان میں کل جماعتی بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ مولانا لوستان قادری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی وفات سے تحریک آزادی کشمیر ایک عظیم راہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

مرحوم نے اپنی زندگی تحریک آزادی کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ ان راہنماؤں نے مولانا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرتے ہوئے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔