counter easy hit

آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس : نیب کے ہاتھوں گرفتار شہباز شریف کو اب تک کا بڑا سرپرائز مل گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کانیب کی سب جیل میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے،ڈاکٹروں نے شہباز شریف کوسفر کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد نیب ٹیم شہباز شریف کو لاہور لے کرجائے گی ۔

واضح رہےگزشتہ روزقومی احتساب بیورو (نیب) کے افسران نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو اسلام آباد کے اسپتال منتقل کیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا اور مزید ٹیسٹ کیے۔ دو روز قبل شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں کینسر کی علامات ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔گلے میں تکلیف کی بناء پر ان کا معائنہ کرایا گیا تو رپورٹ میں کرومو گرینینکی کیفیت کی نشاندہی ہوئی۔ ان کے خون میں ایڈینو کار سنائیڈ نوڈیول کی مقدار 688 پائی گئی تاہم اس جزو کی جسم میں مقدار 100 تک ہونی چاہیے جس کے بعد ڈاکٹروں نے شہبازشریف کو فوری سی ٹی اسکین کرانے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں بلڈکینسرکی علامات ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گلے میں تکلیف پر پولی کلینک ہسپتال کے 3رکنی بورڈ نے شہبازشریف کا طبی معائنہ کیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے شہبازشریف کا فوری سی ٹی سکین کرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کی خون کی تجزیاتی رپورٹ میں سرطان سے متعلق جزو کی مقدار زیادہ آنے کی اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی طبی صورتحال اور کینسر ہسٹری کو دیکھتے ہوئے ریمانڈ ختم کیا جائے کیونکہ نیب ایک روپے کرپشن کا ثبوت تو درکنار، الزام بھی ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔ ڈاکٹروں نے شہبازشریف کی طبی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان کے فوری سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے فوری میڈیکل بورڈ تشکیل دینا تجویز کیا ہے جس کا چئیرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور فوری نوٹس لیں۔