counter easy hit

کالعدم تنظیموں کا سرپرست جسے وزیرقانون بنانا بذات خود ستم ظریفی تھا آج اپنے اصل انجام اورمقام کو پہنچ چکا، چوہدری اشفاق جٹ

کالعدم تنظیموں کا سرپرست جسے وزیرقانون بنانا بذات خود ستم ظریفی تھا آج اپنے اصل انجام اورمقام کو پہنچ چکا، چوہدری اشفاق جٹ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما اور اوورسیز یونٹی فورم کے صدر چوہدری اشفاق جٹ نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری اور جوڈیشل ریمانڈ پرحوالگی پربات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا شخص جو کالعدم تنظیموں کا سرغنہ رہا اور ان کی سرپرستی کر کے صوبے میں بدامنی پھیلاتا اور لبرل مسلمانوں کو فرقہ وارانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا اسکو وزیرقانون کا منصب دینا بذات خود بہت بڑا ظلم تھا جس کا آج خاتمہ ہوا اور وہ شخص اپنے اصل مقام اور اپنے اصل انجام کی طرف گامزن ہوگیا۔

ان کا  کہنا تھا کہ ایک ایسا شخص کو سیاست جیسے معتبر فورم پر بدمعاشی اور بدتہذیبی کو ہوا دیتا رہا اس کو جیل میں ہونا چاہیے اوراپنے کرموں کی سزا بھگتنی چاہیے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کے کاروبار میں ملوث مافیا سرغنہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ قتل وغارت، منشیات، چوربازاری، دہشتگردی، گینگ وار جیسے مکروع دھندوں میں ملوث سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کو بہت پہلے سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ دیرآید درسر آید ایسے کرمنل مائنڈڈ شخص کو ہمارا سیاسی نظام اب تک تحفظ دیتا رہا جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کالعدم تنظیموں کا گڑھ بن چکا ہے ۔ مسلم لیگ ن دور میں پورے ملک میں بلا امتیاز آپریشن ردالفساد کیا گیا مگر جنوبی پنجاب اور بعض دوسرے علاقوں میں رانا ثنا اللہ اور شوباز شریف سب اوکے کی رپورٹ بنا کرپیش کرتے رہے تاکہ ان عناصر کو بچایا جاسکےا ور مخالفین کیخلاف استعمال کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون سانحہ کے ذمہ دار کو کڑی سے کڑی سزا دی جانی چاہیے تاکہ ملک اورخصوصاً پنجاب میں قانون کا بول بالا ہو اور مجرموں اورمجرموں کو تحفظ دینے والی سوچ کا خاتمہ ہوسکے۔

 

ASHFAQ JUTT, CH, SENIOR,LEADER, PTI, FRANCE, PRAISED, THE, ARREST, OF, CRIMINAL MINDED, RANA SANA ULLAH

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website