counter easy hit

حکومتی وزیر اعلانات کرنے میں سبقت لیجانے میں لگے جبکہ عمل کبھی نہیں کرتے، مفروضہ سیاحتی پالیسی شدید ناکام ہوگی، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس

حکومتی وزیر اعلانات کرنے میں سبقت لیجانے میں لگے جبکہ عمل کبھی نہیں کرتے، مفروضہ سیاحتی پالیسی شدید ناکام ہوگی، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس
پیرس (نمائندہ خصوصی، یس اردو ڈیسک) اصغر خان صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس نے حکومتی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وزرا اعلانات کرنے میں ایک دوسرے سے سبقتے لیجانے کی فکر میں رہتے ہیں جبکہ کوئی بھی عمل کرنے کی طرف نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سیاحتی پالیسی پر امریکی بلاگر کا ویڈیو اس پالیسی کی ناقص پلاننگ ظاہر کرنے کیلئے کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو حکومت نے ملکی بلاگرز کو اس سیاحتی پالیسی کے فروغ کیلئے کوئی دعوت ہی نہ دی اور جن غیر ملکی بلاگرز کو سیاحتی پالیسی کی تشہیر کیلئے پاکستان کا دورہ کرایا ان کو سخت سیکورٹی اورپروٹوکول دیا گیا جبکہ جب عملی طور پر ہمارے ملک میں سیاح پہلی ہی دفعہ آئیں گے تو وہ ائرپورٹ سے لے کر واپسی تک پولیسی کی چیکنگ دیکھ کر ہی گھبرا جائیں گے۔ دوسری طرف ہمارے ملک میں سیکورٹی صورتحال پھر دگرگوں ہوتی جارہی ہے ان حالات میں پاکستان کے پاس اپنا اپنی ساکھ بچانے کیلئے شریف برادران کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ الزامات لگا کر شریف برادران کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی مگر اب عوام کو سمجھ آرہی ہے کس طرح مشکلات سے گزر کر شریف برادران نے پاکستان کو دستیاب ذرائع اور وسائل میں رہتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ آج حکومت تو ان کی جدوجہد کا عشر عشیر بھی نہیں دے پارہی اس حکومت کا انتہائی بیہانک انجام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ باقی اعلانات کی طرح معیشت ، نوکریاں، قرضے نہ لینے کی طرح یہ پالیسی بھی شدید ناکامی سے دوچار ہوگی۔  نوکریوں کا اعلان کر کے فیصل واوڈا کہیں سو گئے ہیں پھر نکلیں گے اور پھر ایک آدھا بیان داغ کر غریب عوام کو خوش فہمی میں مبتلا کر کے بھاگ جائیں گے۔

انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگرکرپشن ثابت نہ ہوئی تو وزیراعظم کے پاس ذرا سی بھی اگر کوئی اخلاقی صلاحیت ہے تو ان کوقوم سے معافی مانگنی پڑے گی،سوال درست ہے  کہ فواد چودھری اور شہزاد اکبر صاحب کو کون بتاتا ہے ایسا ہورہا ہے؟ نیب بتاتی ہے؟ ایف بی آر بتاتا ،کون بتاتا ہے؟ پھر یہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں۔ پھر ثابت نہ ہونے پر کھسیانے سے ہو کر ایک طرف ہوجاتے ہیں یہ ملک اور اس عوام کیساتھ بیہانک ترین کھلواڑ ہے جو 90 کی دھائی سے بھی بد ترین ہے۔

Asghar Khabn, President, PMLN, Youth Wing, France, criticized, Govt, un practical, policies

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website