counter easy hit

جنرل (ر) پرویز مشرف کوغدار کہنا مذموم سازش، کرپٹ عناصر کی من پسند آئینی ترامیم کا نتیجہ ہے، اصغر برہان

جنرل (ر) پرویز مشرف کوغدار کہنا مذموم سازش، کرپٹ عناصر کی من پسند آئینی ترامیم کا نتیجہ ہے، اصغر برہان

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس  کے سابق جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے جنرل پرویز مشرف کے خلاف عدلیہ کے فیصلے پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی ذات پاکستانی قوم کا فخر ہے انھیں غدار کہنا مذموم سازش ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر نے ملک کی طرح آئین کو بھی گھر کی لونڈی بناکر من پسند آئنی ترامیم کیں جس کے نتیجے میں ملک کیلئے جنگیں لڑنے والے اور ملک کو کرپٹ عناصر سے نجات دلانے والے جنرل رپرویز مشرف کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مقدمات میں پھنسا کر ان کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ  جنرل پرویز مشرف نے 40 سال تک ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور ان کے دور میں پاکستان نے مثالی ترقی کی ان کے خلاف عدالتی فیصلا   قوم کو قبول نہیں ۔ پرویز مشرف جیسا بہادر اور نڈر  شخص صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے

ASGHAR BURHAN, EX-GENERAL, SECRETARY, PTI, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website