counter easy hit

وزیراعظم عمران خان کا ویژن اورشخصیت کا کرشمہ ہے کہ داخلی اورخارجہ تمام محازوں پرپالیسیاں پہلے سے کہیں زیادہ فعال ہیں، اصغر برہان

وزیراعظم عمران خان کا ویژن اورشخصیت کا کرشمہ ہے کہ داخلی اورخارجہ تمام محازوں پرپالیسیاں پہلے سے کہیں زیادہ فعال ہیں، اصغر برہان

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام داخلی اورخارجی پالیسیاں پہلے سے کہیں زیادہ فعال ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پرچی والے وزیراعظم نے اپنی نااہلی کے باوجود تین بار پاکستان قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا اور پہلے عظیم قائد عمران خان حکومت میں آجاتے اوراسی طرح امریکی صدور ان کو فون کر کے مشورے کررہے ہوتے جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان کو بہت ٹف شخصیت قرار دیتے ہوئے اپنا بہترین دوست قرار دیتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں فعال کی ہیں جس کے باعث مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے پچاس سال بعد وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہداور مربوط سفارتکاری کے تحت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کشمیر کی متنازعہ علاقہ ہونے کی حیثیت تسلیم کی گئی جو کشمیری حریت پسندوں کے موقف کی تائید اور تحریک حریت کو تقویت بخشنے کا موجب ہے،

انہوں نے کہا کہ پرچی والے وزیراعظم امریکی صدور کے سامنے ہمیشہ بے بس اور مرعوب دکھائی دیے اس کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے کبھی پاکستانی قیادت کو وہ عزت نہیں دی جتنی ہماری فوج اور ہماری عوام نے انکے لیے قربانیاں دی ہیں۔

ASGHAR BURHAN, EX-GEN SECRETARY, PTI, FRANCE, SAYS, IMRAN KHAN, HAS, CHARISMATIC, PERSONALITY, WHICH, SOLVES, ALL, PROBLEMS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website