counter easy hit

آصف زرداری کے گرفتار ہوتے ہی سندھ میں گورنر راج لگانے کا معاملہ۔۔

As soon as Asif Zardari was arrested, the matter of Governor Raj was in Sindh.

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنرراج لگاؤ، عوام حشرکردیں گے، سندھ حکومت کیخلاف پہلے دن سے سازش ہو رہی ہے، وفاقی حکومت سندھ میں گورنر راج لگانے کا اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لے۔انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف روز اول سے سازش ہو رہی ہے۔ابھی جے آئی ٹی رپورٹ بھی مکمل نہیں ہوئی تھی تو سندھ حکومت گرانے کی باتیں ہو رہی تھیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت سازش کر کے سندھ حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں گورنر راج لگانے کا خواب پورا کر لے۔ پھر دیکھیں گے عوام آپ کا کیا حشر کرتی ہے۔ مزید برآں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سردار اختر مینگل نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔سردار ختر مینگل نے بلاول بھٹو زر داری سے مکالمہ کیا کہ سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یکجہتی پر سردار اختر مینگل سے اظہار تشکر کیا ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ حکومت 10 ماہ میں بی این پی کے چھ نکات پر عمل درآمد نہیں کرسکی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی بی این پی کے چھ نکات کو بالکل درست سمجھتی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی ہے، بلوچستان کے عوام کے زخموں کا مداوا کئے بغیر ملکی ترقی کا ہر تصور ناپائیدار ہوگا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے آغاز حقوق بلوچستان دے کر بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کی ابتدا کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کو آئندہ حکومتوں نے روک دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website