counter easy hit

فنکار کو ناکامیوں سے نہیں گھبرانا چاہیے، کنگنارناوت

Artists should not be afraid of failures, kngnarnaut

Artists should not be afraid of failures, kngnarnaut

بولی ووڈ میں ایک کے بعد ایک کامیاب فلم دینے والی کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ بولی ووڈ کی واحد صف اول کی اداکارہ ہیں جنہوں نے بی گریڈ فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ناکامی کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے ۔

کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ایک فنکار کو اپنی ناکامی سے نہیں گھبرانا چاہیے۔اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی ایسے پروجیکٹس کا انتخاب نہیں کرتی جن سے وہ صرف اپنی پوزیشن بہتر کرسکیں۔

کنگنا کے مطابق ’میں نے کبھی بھی نہیں سوچا کہ مجھے اس طرح کا کام کرنا ہے اور اس طرح کا کام نہیں کرنا، میں خود سے ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ مجھے صرف کام کرنا ہے، میرے خیال ہے میں وہ واحد ٹاپ اداکارہ ہوں جو بی گریڈ فلموں میں بھی کام کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے اپنے بولی ووڈ کیریئر میں کئی دلچسپ فلموں میں کام کیا جن میں ’گینگسٹر‘، ’وہ لمحے‘، ’لائف ان اے میٹرو‘، ’تنو ویڈز منو‘، ‘فیشن‘ اور ’کوئین‘ شامل ہیں۔

کنگنا اس وقت فلم ’سمرن‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک 30 سالہ طلاق یافتہ خاتون کا کردار کریں گی۔گزشتہ روز کنگناامریکا میں فلم کی شوٹنگ سے واپسی پر اپنی ٹیم کے ہمراہ حادثے کا شکار ہوگئی تھی تاہم انہیں معمولی چوٹیں آئیں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website