counter easy hit

عرشی خان پاکستان کی حمایت میں شیو سینا کے سامنے ڈٹ گئی

Arshi Khan

Arshi Khan

ممبئی: بھارت کی مسلمان اداکارہ عرشی خان پاکستان کی حمایت میں شیو سینا کے سامنے ڈٹ گئی۔

عرشی خان نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ وہ پاکستان کی حمایت کرتی ہیں، شیو سینا میں ہمت ہے تو آئے ان کا منہ سیاہی سے کالا کرے۔

عرشی خان نے غلام علی کے بھارت میں شو کے منسوخ ہونے پر بھی شیوسینا کو سخت سست کرتے ہوئے کہا کہ فن، ادب اور موسیقی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں اس لیے سیاسی مخاصمتوں کو اداکاروں اور ثقافت کے تبادلے میں رکاوٹ نہیں بنانا چاہیے۔