counter easy hit

ثابت کریں گے ارسلان افتخار اپنے والد افتخار چوہدری کا فرنٹ مین تھا، شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ثابت کریں گے وہ اپنے والد کا فرنٹ مین تھا کیونکہ افتخار چوہدری نے اپنے بیٹے کی کرپشن پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔

اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں سے متعلق اسپیکر کو خط لکھنے سے ثابت ہوگیا کہ افتخار چوہدری ہمیشہ نوازشریف ٹیم کاحصہ رہے، انہوں نے اپنے دورمیں شہبازشریف کو 5 سال حکم امتناعی دیا۔

انہوں نے خلیل الرحمان رمدے سےمل کرانتخابات میں دھاندلی کی اور عمران خان کی 4 حلقے کھولنے کی درخواست پر کارروائی کی بجائے توہین عدالت کا نوٹس دیا۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری نے ارسلان افتخار کی کرپشن پر کوئی کارروائی نہیں کی۔