counter easy hit

سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث 2 مرکزی ملزم گرفتار، سی ٹی ڈی لاہور

لاہور: سانحہ گلشن اقبال پارک میں ریکی کرنے والے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دھماکے میں ملوث 8 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

Arrested the 2 main suspect involved in the incident Gulshan Iqbal Park, CTD Lahore

Arrested the 2 main suspect involved in the incident Gulshan Iqbal Park, CTD Lahore

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے مطابق لاہور میں واقع گلشن اقبال پارک دھماکے میں ملوث 2 مرکزی ملزمان شاہداللہ اور خان زیب کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں دہشت گردوں نے گلشن اقبال پارک کی ریکی کی جب کہ خودکش بمبار کو برقعے میں پارک لے کر گئے اور دھماکے کے وقت دونوں ملزمان  پارک کے باہر موجود تھے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکے کی منصوبہ بندی کالعدم تنظیم کے لاہورکے امیرمحمد خان نے کی، حملہ آور کو شوکت اور توکل جان نےخود کش جیکٹ بنا کردی جب کہ خودکش حملہ مہمند ایجنسی کے رہائشی ناصرنے کیا جو 2 دن تک شہر میں مقیم رہا اور برقع پہن کر ٹوٹی دیوار سے پارک میں داخل ہوا، دھماکے میں ملوث 8 ملزمان  تاحال مفرور ہیں جب کہ مفرور ملزمان میں حکم خان، مزمل خان،عبدالحنان، توکل جان، محمد خان، شوکت خان ،ابراہیم خان اور اعتبار شاہ شامل ہیں۔واضح رہے لاہور میں گلشن اقبال پارک میں خود کش حملے کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website