اسماء قتل کیس کا ملزم گرفتاراسماء کو 25 دن پہلے قتل کیا گیا تھا ماضی میں اس قسم کے کیسز میں ہمارا ریزلٹ گھنٹوں میں نکلتا ہے مشال قتل کیس کا رزلٹ تین دن بعد نکلا تھا مشکلات کے باوجود اسماء قتل کیس 25 دن میں حل کیا گیا

یہ شہیدوں کی فورس ہے ہمارے ہر رینک کے جوان نے قربانی دی ہے مقتولہ اسماء کے خاندان کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے شروع سے ہم پر اعتماد کیا دیہی علاقے میں رات کے اندھیرے میں اسماء کو قتل کیا گیا اسماء کے خاندان کو کسی پر شک بھی نہیں تھا اس رات اسی گاوں میں شادی جس میں شرکت کے باہر سے بہت سارے مہمان آئے تھے
گنے کے پتے پر گرے خون کے ایک قطرے سے کیس ٹریس ہوا
بچے کے جسم پر میں ڈی این اے نگٹیو تھا پولیس افسران نے 16 کنال کے کرائم سین سے بہت ہی کم چیزی اکٹھے کی انٹلیجنس انٹرویز اور سائنسی طریقوں سے مدد لی ہم نے 25 دنوں میں اس کیس میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا کوہاٹ کے عاصمہ رانی کے خاندان نے بھی ہم پر اعتماد کیا ہے کوہاٹ قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ موٹر سائیکل اور گاڑی برآمد کرلی گئی
ڈی آئی جی مردان نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک طرف ناخن کے نشانات اور انگلیوں کے نشانات کی تصدیق ہوئی تھی تمام علاقے کا سروے کیا سراغ رساں کتوں کی مدد لی اور ڈیٹا اکٹھا کیا رپورٹ آنے کے بعد دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا دوران تفتیش ایک ملزم محمد نبی نے اعتراف جرم کرلیا لڑکا گنا دینے کے بہانے اسماء کو کھیتوں میں لے گیا جہاں اس نے بچی کے ساتھ ذیادتی کی کوشش کی بچی کی چیخ و پکار پر ملزم نے گلا دبا کر اسکو قتل کردیا ملزم نے واردات کے بعد یہ سارا قصہ دوست کو بھی بتایا تھا جس نے پولیس کے سامنے اس بات کی تصدیق کردی








