counter easy hit

گرفتاری پر گرفتاری۔۔۔۔ آصف زرداری کو ایک اور بڑے کیس میں گرفتار کر لیا گیا

Arrest on capture Asif Zardari was arrested in another major case

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے پارک لین کیس میں بھی آصف زرداری کی گرفتاری ڈال دی ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بھی پارک لین کیس میں ملزم ہیں۔ جب کہ آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے کا الزام ہے۔دو ارب روپے کی یہ اراضی صرف 62 کروڑ روپے میں خریدی گئی۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں آصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس میں گرفتار کیا گیا تھا۔نیب ٹیم نے گھر میں جا کر آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا۔گذشتہ ماہ 10جون کو روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت سے متعلق جعلی اکاؤنٹس کیس کا فیصلہ سنا یا تھا۔سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداریاپنی ہمشیرہ فریال تالپورکے ہمراہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب سردارمظفر اور اسپشل پراسیکیوٹرجہانزیب بروانا پیش ہوئے جبکہ آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔ کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد نیب کی ٹیم نے آصف زرداری کو گرفتار کر لیا تھا۔جب آصف علی زرداری کو نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کیاگیا تھا تو وہ پریشان نہیں تھے اور مسلسل مُسکرا رہے تھے جس پر ویڈیو بنانے والے نے ان سے سوال کیا کہ صدر صاحب آپ تو ہنس رہے ہیں، کیا آپ کے ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں ہے؟ کیونکہ یہاں تو جو بھی آتا ہے رو لیتا ہے۔ جس پر آصف علی زرداری نے ایک زور دار قہقہہ لگایا اور کمرے کے اندر داخل ہو گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website