counter easy hit

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی، 9 دہشتگرد ہلاک

Army operation

Army operation

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں نو دہشت گرد ہلاک ۔ جیٹ طیاروں کی بمباری سے متعدد ٹھکانے تباہ۔
راولپنڈی: (یس اُردو) دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری۔ امن دشمنوں پر پاک فوج کا ایک اور وار۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں افغانستان کی سرحد کے قریب برمند کے علاقے میں بمباری کی۔ جیٹ طیاروں کی تازہ کارروائی میں 9 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی خفیہ پناگاہوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ واضح رہے آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد دہشت گردوں نے بھاگ کر افغان سرحد کے قریب خفیہ پناگاہیں بنا لی تھیں۔