counter easy hit

آرمی چیف سے کمانڈر جنرل جان نکلسن کی ملاقات، آپریشن ضرب عضب کو سراہا

Army commander

Army commander

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان نکلسن اور ارجنٹائن کے سفیر کی ملاقاتیں ۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کو سراہا۔
راولپنڈی: (یس اُردو) ارجنٹائن کے سفیر روڈلفو جے مارٹین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں روڈلفو جے مارٹین کا کہنا تھا کہ پاکستان خطہ میں امن کے لیے موثر اقدامات کر رہا ہے۔ ادھر افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور خطہ کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بتادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بھی بات کی ۔ جنرل جان نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔