counter easy hit

آرمی چیف کا لاہور کی باہمت بیٹی فجر کے لئے خصوصی اقدام

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکی باہمت بیٹی فجرکے لئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اسے ملازمت فراہم کردی۔

الیکشن کے دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد لاہورکی باہمت بیٹی فجرکا پاکستان کی بھلائی اور انصاف سے متعلق پیغام وائرل ہوا تھا۔ اپنے پیغام میں فجرنے روتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کی بھلائی کے لیے ووٹ ڈالنے آئی ہے، یہاں انصاف نہیں ملتا، میں نے بہت ساری جگہ نوکری کے لیے کوشش کی لیکن کہیں سے بھی جواب نہیں آیا۔

آرمی چیف نے باہمت بیٹی فجرکے لئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اسے فوج کے زیرانتظام نوکری دے دی ہے جب کہ فجرکومزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فجر جیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔