counter easy hit

آرمی چیف کا لاہور گیریژن کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کور ہیڈ کوارٹرز اور ہیڈکوارٹرز پاک رینجرز چناب میں آپریشنل تیاریوں اوردوسرے امورپرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Army chief visits Lahore Garrison

Army chief visits Lahore Garrison

آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے پر پنجاب رینجرز کوسراہا۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کو موجودہ سیکیورٹی ماحول پر اعتماد میں لیا،انہوں نے لاہور گیریژن میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پرفائرنگ کرکےبھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سےعالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور رینجرز پنجاب نے داخلی سلامتی کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، پاک فوج اور رینجرز پنجاب کا ورکنگ باؤنڈری پر مؤثر جواب دینے میں بھی اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی مکمل حمایت کرتی ہے، بھارت اشتعال انگیزیوں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج اوررینجرز سرحد پار سے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں،پاک فوج پاکستانی عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website