counter easy hit

آرمی چیف کا ائرفورس اکیڈمی رسالپور کا دورہ، پاسنگ آئوٹ جی ڈی پائلٹس کو مبارکباد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے، پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بہت قربانیاں دیں،امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے ، ہر طرح کے خطرات سے نمٹنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاس آوٹ ہونے والے جی ڈی پائلٹس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب امن کا ہاتھ بڑھنا چاہیئے ، پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے ، یہی وجہ ہے کہ پاکستان نےعلاقائی اورعالمی امن کیلئےبہت قربانیاں دیں ، ہم امن بقائے باہمی اورباہمی احترام پرکاربند ہیں ، یہ وہ وقت ہے کہ ہرطرف امن کے لیے ہاتھ آگے بڑھائیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت دیرینہ تنازع کشمیر کو حل کریں ، مسئلہ کشمیر کو وہاں کی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیئے ، تنازع کشمیر کا حل انسانی المیے کو منطقی انجام تک پہنچانے کا باعث بنے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں افواج کی ہم آہنگی مثالی ہے ، مسلح افواج نے داخلی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کیا ، امن کی ہماری خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے ، مسلح افواج ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی بھی خصوصی تعریف کی ، اور کہا کہ شاہینوں نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہماری صلاحیتوں اورعزم کا ثبوت ہے۔

ARMY CHIEF, PARTICIPATED, IN, PASSING, OUT, OF, GD PILOTS, AT, PAF, ACADEMY, RISALPUR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website