counter easy hit

آرمی چیف کو کراچی آپریشن میں پکڑا گیا اسلحہ دکھایا گیا

Weapons

Weapons

کراچی (یس ڈیسک) رمی چیف جنرل راحیل شریف کو کراچی آپریشن کے دوران پکڑا گیا اسلحہ آرمی چیف کو دکھایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ دیکھنےکے دوران آرمی چیف نے رینجرز ،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کو شاباش دی اور کام جاری رکھنے کا کہا۔

اس سے پہلے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔کراچی میں امن وامان کے مسائل جاننے اور ان کے حل کیلئے جاری کوششوں کا نزدیک سے جائزہ لینے جنرل راحیل شریف رینجرز ہیڈکوارٹرز پہنچے۔

جہاں انہیں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ٹارگٹڈ آپریشن اور امن کی بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے امن دشمنوں سے نمٹنے کیلئے رینجرز پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کاوشوں کو سراہا، انہیں شاباش دی اور کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف نے سیکیورٹی اداروں کو یقین دلایا کہ فوج امن کی بحالی کےلیے کسی بھی حد تک جانے اور ان سے تعاون کےلیے تیار ہے۔