counter easy hit

آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

Corps Commander Conference

Corps Commander Conference

راولپنڈی (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت فوجی ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے دوران انسداد دہشتگردی کے لئے جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے جب کہ اجلاس میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور خیبرون کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

میٹنگ کے دوران پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد کی بھی صورتحال اور پاک افغان سرحدی تعاون بڑھانے سے بھی متعلق امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔