counter easy hit

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 6 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 6 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 6 دہشت گرد سنگین دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ تمام مجرم معصوم انسانوں کو ذبح کرنے، خود کش حملوں اور انسانی جان و مال کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تمام دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 6 دہشت گرد فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلٹ کورٹ سے رجوع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔