counter easy hit

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Funeral Prayers

Funeral Prayers

چکلالہ (یس ڈیسک) چکلالہ گریژن راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ صدر مملکت، اعلیٰ عسکری و سیاسی قائدین نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحومہ نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے دو بہادر سپوتوں میجر شبیر شریف شہید کی والدہ اور میجر عزیز بھٹی شہید کی بہن تھیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ کی نماز جنازہ چکلالہ گریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ مرحومہ تمغہ بصالت پانے والے کیپٹن ممتاز شریف اور نشان حیدر ، ستارہ جرات پانے والے میجر شبیر شریف شہید کی بھی والدہ تھیں۔ نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے بہادر سپوت میجر عزیز بھٹی شہید کی بہن تھیں۔

نماز جنازہ میں صدر مملکت ممنون حسین ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ، ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے شرکت کی ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ چودھری نثار ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔

سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف ، ظفر اللہ جمالی ، صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب ، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور سیاسی شخصیات نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین عصر کے بعد کیولری گراؤنڈ لاہور میں ہو گی۔