counter easy hit

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو برازیل حکومت نے آرڈر آف میرٹ کے اعزاز سے نواز دیا

Raheel Sharif honoured Brazil's Coveted Order of Merit Award

Raheel Sharif honoured Brazil’s Coveted Order of Merit Award

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو برازیل کی حکومت کی جانب سے آرڈر آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا جس کے بعد وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی شخصیت بن گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق برازیل کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دہشت گردوں کے خلاف جرأت مندانہ اقدامات کو سراہا گیا اور اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا کہ جنرل راحیل شریف نے خطے کے لیے عظیم جدوجہد کی اور پاکستانی قوم کی مایوسی کو امید میں بدل دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو دہشت گردوں کے خلاف غیر معمولی جرأت دکھانے پر برازیل حکومت کی جانب سے آرڈر آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا جس کے بعد وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی ایشیائی شخصیت بن گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل نے برازیل کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی جس میں دفاعی شعبے اور سیکیورٹی چیلنجزسے متعلق تعاون سمیت برازیل اولمپکس 2016 میں سیکیورٹی پر بھی بات کی گئی جب کہ اس دوران دونوں ممالک کا انسداد منشیات پر ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے پر غور کیا گیا۔