counter easy hit

آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغان دارالحکومت کابل پہنچ گئے

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کابل (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے، آرمی چیف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا فوجی وفد بھی موجود ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف افغانستان کی سول و فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختربھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔