counter easy hit

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کشمیری عوام کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

Army Chief General Qamar Javed Bajwa assures full support to the Kashmiri people

راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر آزاد جموں کشمیر مسعود خان نے ملاقات کی، ملاقات میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر آزاد جموں کشمیر مسعود خان نے ملاقات کی۔ جس میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور کشمیر کاز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان کی درخواست پرکشمیر کے حق میں آج اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کا اجلاس ہوگا۔ جس میں کشمیریوں کے حق خودداریت اور بھارتی مظالم اور بھارتی منفی اقدام سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب او آئی سی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کا یہ بیان میرے جدہ اجلاس میں شرکت کے بعد سامنے آیا ہے،کشمیر آج صرف پاکستان کی نہیں پوری اسلامی دنیا کی متفقہ آواز بن چکی ہے۔ پاکستان کی سفارتی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ آواز صرف پاکستان کی نہیں پوری اسلامی دنیا کی متفقہ آواز بن چکی ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقہ کی وزيرخارجہ ڈاکٹرنالیڈی پنڈورسے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ جس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ نے جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ کوسکیورٹی کونسل کو لکھے خط سے آگاہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا۔ جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم اس ساری صورتحال کومانیٹرکر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوجاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ12روزسے کرفیو کے باعث عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خوراک اورادویات تک میسرنہیں ہورہیں۔ بھارت غیرآئینی اقدامات کے ذریعے خطے کے امن کوتہہ وبالا کرنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں موبائل، انٹرنیٹ اورمواصلات کے تمام ذرائع بند کردیئے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website