counter easy hit

الخالد کے بعد ایک اور خودکار جدید ترین ٹینک پاک فوج میں شامل، آرمی چیف نے جہلم میں ٹینک کی کارکردگی کو شاندار قرار دیدیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)الخالد کے بعد چین کا تیار کردہ وی ٹی فور ٹینک پاکستان کے دفاع میں ایک شانداراضافہ ہے۔ یہ بات چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیلڈ فائرنگ رینج جہلم کے دورے کے موقع پر کہی جہاں انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اس دورے کے دوران جنگی مشقوں کا مظاہرہ دیکھتے ہوئے چینی ساختہ جدید ترین تھڑد جنریشن میں بیٹل ٹینک وی ٹی فورکامظاہرہ بھی دیکھا۔ انھوں نے ٹینکوں کے مظاہرے اور جوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور ان کے جذبےکوسراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج علاقائی خطروں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت کیخلاف خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وی ٹی 4 ٹینک کے اضافے سے آرمرڈکورکی صلاحیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جدید ٹینکوں کی شمولیت سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوئی ہے۔ جدید ترین لڑاکا ٹینک جارحانہ کردار کے لیے جلد اسٹرائیک فارمیشنزمیں شامل کیا جائیگا۔آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،ملکی سلامتی، سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھی ہمارے جوان تیار ہیں، پاک فوج کو درپیش مسائل اور ملک صورتحال، علاقائی خطرات سے مکمل آگہی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ ملکی دفاع کیلئے وی ٹی فور کا اضافہ دشمن کی ساکھ کو مزید کمزور کرے گا اور ان کی صفوں کو بھی ہلا دے گا۔ وی ٹی فور ٹینک جدید ٹیکنالوجی سے لیس خود کار دفاع کے حامل ہیں جبکہ وی ٹی فور ٹینک بہترین فائر پاور کے حامل بھی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website