counter easy hit

بریکنگ نیوز : آرمی چیف کی ملازمت توسیع کیس۔۔۔ وزیراعظم عمران خان سے اچانک ملنے کون پہنچ گیا؟ ہنگامی ملاقات نے ملکی سیاست میں بھونچال پیدا کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تازہ اطلاعات کے مطابق فروغ نسیم کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات میں اٹارنی جنرل بھی موجود تھے جبکہ وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں پونے والی سماعت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور بیرسٹر فروغ نسیم کی ملاقات میں اٹارنی جنرل انور منصور بھی موجود تھے۔

 

TOP Best Jobs for All Categories, Govt, Semi Govt and Private Jobs 2019 for 68+ Computer Operators, Stenographers, Stenotypists, Assistants, Instructors & Other

 

Jobs for All Categories throughout Pakistan Govt, Semi Govt, Private, All Cities, All Provinces, Latest Jobs 2019 for 100+ Categories as Assistant Directors, Dy Directors, Dispatch Riders, Naib Qasid & Other

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کی سماعت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ آج صبح سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی. تین رکنی بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں۔ دوران سماعت بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کر دیا جس کے بعد وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا سمجھ نہیں سکا ازخود نوٹس نہیں لیا بلکہ ریاض راہی کی درخواست پر سماعت کی جاری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کل لئے گئے اقدامات سے متعلق بتائے۔ غلطیوں کی نشاندہی کی حکومت نے انہیں تسلیم کرلیا. اسی لئے انہی ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی.جس پر ردعمل دیتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے اپنی غلطی تسلیم نہیں کی۔ سماعت کے دوران آرٹیکل 255 پر بھی بات ہوئی. چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ جس شق میں ترمیم کر کے آ گئے ہیں وہ آرمی چیف سے متعلق ہے ہی نہیں۔ آپ نے جس آرٹیکل 255 میں ترمیم کی وہ ان لوگوں کے لیے ہے جو سروس سے نکالے جا چکے ہیں یا ریٹائر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل میں حالات کےتحت ریٹائرمنٹ نہ دی جاسکےتو 2 ماہ کی توسیع دی جاسکتی ہے۔

Army, Chief, extention, case, Barister, Farogh Naseem, meeting, with, Imran Khan, the, Prime Minister, of, Pakistan

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website